ویتنام فٹبال لیگ نے اسٹیڈیمز کے دروازے شائقین کیلئے کھول دیے

ہنوئی(سپورٹس ڈیسک)ویتنام فٹبال لیگ نے سیزن دوبارہ شروع ہونے پر اسٹیڈیمز کے دروازے شائقین کیلئے کھول دیے۔گذشتہ روز ٹاپ ایونٹ کے دوبارہ آغاز پر سیکڑوں تماشائی اسٹیڈیمز میں داخل ہوئے، اس موقع پر سوشل ڈسٹنس کا کسی قسم کا خیال نہیں رکھا گیا، جس کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔یاد رہے کہ ویتنام میں پروفیشنل فٹبال بھی مارچ میں معطل ہوگئی تھی،ملک میں اس وبا سے کسی کی موت واقع نہ ہونے اور صرف 328 کیسز سامنے آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...