راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے شہریوں کی طرف سے استعمال شدہ فیس ماسکس شہری علاقوں میں جا بجا پھینکنے کے رجحان کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس امر کی ہدایت کی ہے کہ اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا ارتکاب ہرگز نہ کیا جائے اور استعمال شدہ فیس ماسکس کو باقاعدہ طریقہ سے تلف کیا جائے تاکہ راہگیر کسی قسم کے مضر صحت اثرات سے محفوظ رہ سکیںڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے خوشگوار ماحول کی ترویج کے لئے کوشاں ہے جس کے لیے سول سوسائٹی کا بھرپور اشتراک و تعاون درکار ہے
استعمال شدہ فیس ماسکس کو باقاعدہ طریقہ سے تلف کیا جائے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
Jun 08, 2020