کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی طیارہ حادثہ میں تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ائرکموڈور عثمان غنی فرینکفرٹ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ائرکموڈور تمام اہم ریکارڈ کے ساتھ پاکستان پہنچے۔ عثمان غنی شواہد سے متعلق رپورٹ آئندہ چند روز میں ایوی ایشن ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔ تحقیقات کے دوران کاک پٹ وائس ریکارڈ سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ 22 جون کو ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی۔