اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغان مہاجرین کے مسائل، افغان امن عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سمیت خطہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ طرفین نے اس ضمن میں کئے گئے اقدامات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور مشترکہ مقاصد کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات، افغان امن عمل ، مہاجرین کے مسائل ، بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال
Jun 08, 2020