لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن سے6لاکھ20ہزار، غازی آباد میں 4لاکھ75ہزار ، مسلم ٹاؤن سے3لاکھ 15ہز ار، نواب ٹاؤن میں 2لاکھ، شیراکوٹ کے علاقہ میں ایک لاکھ 30ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں جنوبی چھاؤنی سے55ہزار،لاری اڈا کے علاقہ سے 20ہزار، مغلپورہ کے علاقہ سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔گڑھی شاہو اور نواں کوٹ سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس،شاہدرہ ٹاؤن اور ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔