عوام کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں: صدر علوی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں۔ جس طرح وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس وائرس کو جان بوجھ کر نہیں پھیلایا گیا۔ ایک ٹویٹ میں صدر نے اکانومسٹ میں شائع ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی دنیا میں اس بات پر سب سے زیادہ یقین رکھتے ہیں کہ کرونا وائرس کو دانستہ طور پر نہیں پھیلایا جا رہا۔ اس سال مارچ میں کئے گئے جائزے کے مطابق 72 فیصد پاکستانیوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج نے جان بوجھ کر وائرس نہیں پھیلایا بلکہ یہ قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے۔ یہ جائزہ رپورٹ سوئٹزرلینڈ، جرمنی، برطانیہ، امریکہ، جاپان، بھارت، ملائیشیا، روس، فرانس، اٹلی، کوریا، ترکی اور چند دوسرے ممالک سمیت دنیا کے اٹھائیس ملکوں میں کرائی گئی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم حقائق پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں قواعد وضوابط پر یقین رکھنا اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...