دنیا کے سردترین مقام سائبیریا میں مئی گرم ترین مہینہ قرار

Jun 08, 2020

واشنگٹن (اے پی پی) ماہرین موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ سائیبریا میں مئی میں گرمی زوروں پر رہی اور وہاں کے درجہ حرارت میں 10 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا جب کہ رواں سال مئی میں اس مہینے پڑنے والی گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔'یورپین یونین کلائمٹ مانیٹرنگ نیٹ ورک'نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مئی کے مہینے میں پڑنے والی گرمی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے 1981 سے 2010 کے مقابلے میں گزشتہ مئی کا مہینہ 0.63 سینٹی گریڈ زیادہ گرم تھا۔نیٹ ورک سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرہ ارض کے سرد ترین مقامات میں شامل سائبیریا کے کئی علاقوں کے درجہ حرارت میں پچھلے کئی ماہ سے غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں