اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے تھانہ جلوزئی کے ایس ایچ او کو 19سالہ حدیقہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر معطل کردیا گیاہے، وزارت نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،آئی جی خیبر پختونخوا نے منگل تک انکوائری مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئے ۔اتوار کوٹویٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ نوشہرہ میں 19سالہ حدیقہ کو متعلقہ تھانے جلوزئی کے ایس ایچ او کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے پر معطل کردیا گیاہے اور وزارت کے ریجنل آفس نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ہمیں بتایا گیا ہے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا اور آئی جی خیبر پختونخوا نے منگل تک انکوائری مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔