ٹڈی دل حملے کاخطرہ ،نواب شاہ ائیرپورٹ 2روزکیلئے بند

نواب شاہ (بیورورپورٹ)ٹڈیوں کے حملوں کے پیش نظر نوابشاہ ائیرپورٹ کا رن وے پروازوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ ،ٹڈیوں کے حملے جاری ہیں، نوابشاہ اور دیگر اضلاع میں ٹڈیاں جہازوں کو بڑا نقصان دے سکتی ہیں، سی اے اے نوٹم کے مطابق نوابشاہ ائیرپورٹ کا رن وے تمام ایرلائنز کے لیے 6 جون تک بند رہے گا، ٹڈیوں کے باعث پرندے بھی زیادہ تعداد میں آگئے ہیں، نوٹم میں کہاگیاہے کہ جہازوں کو حادثے اور نقصانات سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے قومی ائرلائن سمیت دیگر ائرلائنز کو آگاہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن