جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںبرین ٹیومر (دماغی رسولی) سے آگاہی کا عالمی دن8جون پیر کو منایاجائے گا جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے و الی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی اور اس سے متاثرہ مریضوںکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ملک بھر میں ماہرین صحت،نیورو سرجن اورمقررین برین ٹیومر کی علامات،علاج اور پرہیز کے متعلق معلومات فراہم کریں گے ۔ماہرین صحت کے مطابق جدید طرز زندگی اور جدید ٹیکنالوجی موبائل فونز اور کمپیوٹر کا استعمال برین ٹیومرکی شرح میں اضافے کا بڑا سبب ہے تاہم ایک خاص قسم کے وائرس اور غیر متوازن غذا بھی اس مرض کو پیدا کرنے کا سبب ہے انہوں نے بتایا کہ برین ٹیومر کے مریض علاج کے بعد صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔
برین ٹیومر سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائیگا
Jun 08, 2020