کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی اور سی ای او سے ملاقاتیں کیں۔ افغان امن عمل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ زلمے خلیل زاد قطر اور خطے کے دیگر ممالک بھی جائیں گے اور دورہ کے دوران ان ملکوں کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔