لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی کی ہدایت پر طارق اور وائرلیس ریلوے کالونیز سمیت کامونگی ریلوے سٹیشن پر قبضہ مافیا کے خلاف دو اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیے گئے تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف پہلا آپریشن طارق اور وائرلیس ریلوے کالونیز لاہور میں کیا گیا جبکہ دوسرااینٹی انکروچمنٹ آپریشن کامونکی ریلوے سٹیشن یارڑ میں کیا گیا۔ مختلف اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے نتیجے میں 80 لاکھ روپے کی ریلوے زمین واگزار کروالی گئی ہے۔