واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے معروف بزنس میگزین فوربز نے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے نمٹنے اور پاکستانی معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دانش مندانہ پالیسیوں کے ذریعہ پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے۔ میگزین میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ کرونا وبا کی کامیاب مینجمنٹ اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی جیسا کہ 4 فیصد کی جی ڈی پی نمو سے ظاہر ہے۔ پاکستان کی نمو کرنے کی صلاحیت اور اچھی سرمایہ کاری کے موقع پیش کرنے کی غماز ہے۔ میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ اور ہندوستان جیسے ممالک کو بھی کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، ڈوین جانسن، اور ایلن ڈی جینیرز سبھی اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے۔ کرونا کی صورتحال کے باوجود پاکستان خدمات کے شعبہ کو وسعت دینے میں کامیاب رہا۔
پاکستان دانشمندانہ پالیسیوں سے معشیت کی بحالی میں کامیاب رہا: فوربز میگزین
Jun 08, 2021