شیرگڑھ (نمائندہ خصوصی ) ایم پی اے جگنو محسن کرمانی کے قافلہ پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، فائرنگ سے گاڑی برُی طرح متاثر ہوئی ،اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے سیدہ جگنو محسن کرمانی نے موضع جھجھ کلاں میں جلسہ کرنا تھا جس سے ایک روز قبل محمد یاسین جھجھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے دوران جلسہ منسوخ کرنے کیلئے کہا اور دھمکی دی کی جلسہ ہوا تو سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں ، ایم اپی اے جنگو جلسے سے خطاب کے بعد واپسی کیلئے روانہ ہوئیں تو مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ اور پتھرائو شروع کر دیاجس سے گاڑی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ ایم پی اے جنگو محسن کرمانی جان بچانے میں کامیاب رہیں ،پولیس نے محمد عرفان بٹ کی درخواست پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔