لاہور (عنبرین فاطمہ‘ میگزین رپورٹ) سوشل میڈیا پر برصغیر کے ہر دلعزیز فنکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر گردش کررہی تھی انکے چاہنے والے اس خبر کو سچ سمجھتے ہوئے اداس ہوگئے۔ لیکن انکی فیملی کی طرف سے تردید آگئی کہ ایسا کچھ نہیں ہے ہاں لیکن وہ بیمار ضرور ہیں۔ نوائے وقت سے انکی اہلیہ سائرہ بانو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دلیپ کمار کی طبیعت خراب ہے۔ ہم نے انہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ انہیں پھیپھڑوں میں کوئی پرابلم سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹرز ٹریٹمنٹ کررہے ہیں۔ الحمد للہ وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں۔ دلیپ صاحب کے تمام پرستار انکے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی انہیں صحتیاب کرے، انہیں شفا دے اور ہم جلد سے جلد اپنے گھر شفٹ ہوجائیں۔ اور سوشل میڈیا کی بے پر کی خبروں پہ کان نہ دھریں۔
سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر جھوٹ‘ دلیپ کمار پہلے سے بہتر ہیں: سائرہ بانو
Jun 08, 2021