برطانوی وزاعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے نکالیں: عمران

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے نکالے۔ دو طرفہ تعلقات، افغان امن کے عمل، کرونا وبا اور موسمیاتی تبدیلی کے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے  موحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے برطانوی وزیر اعظم کے پیغام  کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی پاکستان اور برطانیہ تجارت، سرمایہ کاری  کو بڑھانے کے لئے مضبوط پارٹنر شپ قائم کریں گے۔ بات  چیت میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نے  برطانیہ میںکرونا  وبا  کے موثر انداز میں مقابلہ کرنے پر بورس جانسن کی کاوشوں کی تعریف کی۔ افغانستان کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اس دیرینہ موقف پر زور دیا کہ افغانستان  کے تنازعہ کا فوجی حل نہیں ہے  اور بات چیت پر مبنی سیاسی حل ہی راستہ ہے۔ انہوں نے اینٹی منی لانڈرنگ  اور سی ایف ٹی فریم ورک  کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے زور دیا کہ  فیٹف کے ممبران کو پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم پر پاکستان  کو’’  ٹریول بین‘‘ کی ریڈ لسٹ پر ڈالنے کے  فیصلہ پر نظر ثانی پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے تعلقات کو مزید مستحکم  بنانے، علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کم لاگت والے گھروں کی عوام تک رسائی کے لئے معلومات کی فراہمی اور درخواستوں کی وصولی  کے لئے موبائل یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے  نیشنل بنک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین  ترجیح ہے۔ بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے اور ان کی  سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں صرف ایک پولیو کیس کا رپورٹ ہونا اہم کامیابی ہے، ہمارا مشن پاکستان کو پولیو سے مکمل نجات دلانا ہے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپی کے کے کئی اضلاع میں ابھی بھی پولیو وائرس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ بل وملیینڈا گیٹس فائونڈیشن کے پولیو نگرانی بورڈ کے صدر ڈاکٹر کرس ایلیس نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم کو انسداد پولیو مہم میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی نے اپنے متعلقہ صوبوں میں انسداد پولیو کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مربوط اور مشترکہ کوششوں سے ہی پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کرونا کے دوران ہماری حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کو بھی برقرار رکھا جس کی دنیا معترف ہے، اسی جذبے سے ہم نے پولیو کو بھی شکست دینی ہے۔اس موقع پر  وزیر اعظم نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا بھی آغاز کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...