غزہ (نوائے وقت رپورٹ) حماس کی طرف سے جنگ کی دھمکی پر اسرائیلیوں نے دوسری بار مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ منسوخ کر دیا۔ اسرائیل نے 10 جون کو یہودیوں کو مارچ کی اجازت دی تھی۔ حماس رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل مارچ کو مشرقی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ نہ آنے دے۔ جمعرات اسرائیل کیلئے 10 مئی ثابت ہو گا۔ 10 مئی کو حماس کے میزائل حملے کے بعد یہودیوں نے مارچ منسوخ کر دیا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے یہودی شہریوں کو دی گئی اجازت واپس لے لی۔