نشتر ‘ چلڈرن کمپلیکس  سولر پرمنتقل کرنے سے اخراجات میں کمی ہو گی:عامر ڈوگر‘ وزارت توانائی منافع کی طرف گامزن‘اختر ملک 

ملتان ( جنرل رپورٹر) وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا سولر انرجی پر منتقلی پنجاب حکومت کا خوش آئند اقدام ہے۔ بجلی بچائیں گے تو آنے والی نسل کو فائد ہ ہوگا۔ ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور چلڈرن کمپلیکس سمیت دیگر اداروں کا سولر ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے سے نہ صرف غیر ضروری اخراجات میں کمی ہوگی بلکہ اس کی بدولت جو پیسہ بچے گا وہ عام آدمی کی فلاح و بہبو دپر خرچ ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا عمران خان نے نیا پاکستان کا نعرہ لگایا اور ہم نے نیا پنجاب سولر کا نعرہ لگایا۔ ماضی میں توانائی کے شعبے میں بے تحاشہ کرپشن ناقص منصوبہ بندی کی گئی۔ جس کی بدولت وزارت توانائی نقصان میں جا رہی تھی۔ ہمارے اقدامات کی بدولت وزارت توانائی منافع کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے تقریب کیلئے وقت نکالنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر مملکت ملک عامرڈوگر ‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی ‘ چودھری خالد جاوید وڑائچ کے ہمراہ چلڈرن کمپلیکس ملتان اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سولرائزیشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔ا س موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود ‘ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی‘ ڈاکٹر شاہد راؤ ‘ پروفیسر ڈاکٹر مسعودرؤف ہراج‘ ڈاکٹر عباس نقوی سمیت ڈاکٹر تنظیموں کے عہدیداروں کی کثیر تعداد ا س موقع پر موجود تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن