شہری قربانی کی مثال بن گئے مسافروں میں کھانا شربت تقسیم 

بہاول پور‘ لیاقت پور(نیوز رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) گھوٹکی ٹرین تصادم ‘سمہ سٹہ کے شہری ایثاروقربانی کی مثال بن گئے سمہ سٹہ جنگشن پرکھڑی ریل گاڑیوں کے1000 سے زائد مسافروں کو شہری کھانا پانی شربت تقسیم کرتے رہے  جس کے باعث راولپنڈی ‘لاہورسے آنے والی تمام ٹرینوں کومختلف ریلوے اسٹیشن پر روک لیاگیا اسی طرح سمہ سٹہ جنگشن پر بھی عوامی ایکسپریس‘ہزارہ ایکسپریس اس انتظارمیں کھڑی ہیں کہ جب بھی ریلوے ٹریک بحال ہوتووہ اپناسفرشروع کریں سمہ سٹہ پر ٹرینوں کے رکنے کی خبرسنتے ہی سمہ سٹہ کے شہری اپنے گھروں سے جوق درجوق نکل آئے اور نیشنل پریس کلب سمہ سٹہ اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نعیم احمد‘شیخ خالدمحمود‘ محمداسحق ‘عاطف عثمان‘اسمعیل قریشی‘ آصف رضوان‘ مجتبی حیدر‘سانول‘ محمداحمدودیگر نے ایثاروقربانی کی مثال پیش کرتے ہوئے اپنے 1000 سے زائدمسافر بھائیوں کے لئے کھاناپانی اورشربت پیش کرنے لگے شہریوں میں نوجوانوں سمیت چھوٹے بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں جوکہ ٹرین مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کررہے ہیں ۔لیاقت پور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی و صدر انجمن تاجران لیاقت پور راشد رفیق چودھری، تاجر رہنما ومیونسپل کونسلرز حاجی محمد یامین، عبدالرشید شاکر کی نگرانی میں تاجر تنظیموں اور شہریوں نے مسافروں کے لیئے پینے کے پانی، کھانے، ادویات، بچوں کے لئے دودھ و جوس اور بسکٹس کا فوری انتظام کیا میونسپل کونسلر طارق شاد، صدر ٹینٹ سروس ریاض حسین عباسی، صدر صرافہ ایسوسی ایشن مہر جلیل، صدر سینٹری ایسوسی ایشن ساجد محمود، صدر جنرل مرچنٹس عباس علی، صدر آشیانہ ویلفیر رانا ریاض، تحصیلدار مرید حسین، عملہ ریونیو اور تاجروں کی بڑی تعداد نے سارا دن ریلوے اسٹیشن پر موجود رہ کر امدادی کاموں کی نگرانی کی اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت بھی ریلوے اسٹیشن پہنچے انہوں نے بوگیوں کے اندر اور پلیٹ فارم پر موجود مسافروں سے ان کی مشکلات بارے آگاہی حاصل کی اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن