چین میں فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی کا قانون زیرغور

بیجنگ(شِنہوا)چینی قانون ساز فوجی اہلکاروں کی تضحیک پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک نئے قانون پر غورکررہے ہیں۔فوجی جوانوں کی حیثیت،حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ پیر کو قومی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی میں تیسری بحث کے لئے پیش کیا گیا۔قانونی مسودے کے مطابق، کوئی بھی ادارہ یا فرد کسی بھی طرح سے فوجی اہلکاروں کے اعزاز کی تضحیک یا توہین نہیں کرسکے گا اور نہ ہی وہ عسکری فورسز کے ارکان کی ساکھ  کو مجروح اور بدگوئی کرسکیں گے۔مسودہ قانون میں فوجی جوانوں کے اعزازی نشان کی بے حرمتی کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔اس میں مزید کہا گیاہے کہ استغاثہ فوجی جوانوں کی بدنامی اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی جس سے ان کے فرائض اور مشنز کی کارکردگی شدید متاثر اور معاشرے کے عوامی مفادات کو نقصان  ہوتا ہوکی صورت میں عوامی مفاد کا مقدمہ دائر کرسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...