اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے را ست ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس شراکت کی بدولت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سرکاری ادائیگیوں کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کرسکے گا۔یہ اشتراک خوشحالی بینک کے مالیاتی ڈھانچے کی ڈیجیٹائزیشن کی جانب ایک اور قدم ہے۔ راست ایک فوری ادائیگی کا طریقہ کار ہے جو عام افراد، کاروباری اور سرکاری اداروں میںشروع سے آخر تک ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دیتا ہے۔ اس شراکت کے تحت، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک فوری طور پر بڑی تعداد میسرکاری ادائیگیوںبشمول تنخواہوں، پنشن،منافع بخش سکیموں، میوچل فنڈز ، بزنس ٹو بزنس (B2B) بیچ کی ادائیگی اور نجی اداروں کے لئے پے رول ادائیگیوںمیں معاونت کرسکے گا۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک مختلف اداروں سے بڑی مقدار میںیکمشت رقوم وصول کرسکے گا جو راست کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ وصول کنندگان کو فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غالب نشتر نے کہاکہ’’اس ڈیجیٹل نظام کا حصہ بننے پر ہمیں فخر ہے ۔ ’’راست ‘‘کے ساتھ اس تعاون سے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے لیے بروقت ڈیجیٹل ادائیگی، باہمی قابلیت میں اضافہ، کے ایم بی ایل اوردیگر کاروباری اداروں کے مابین روابط کو فروغ ، جدید ٹیکنالوجی پر عمل درآمد، ٹرانزیکشنز کے اخراجات میں کمی جبکہ مالیاتی تحفظ اور اعتمادمیں اضافہ ہوگا۔