فرخ حبیب، شہریار آفریدی اور شیری رحمان کا ٹرین حادثہ  پراظہار افسوس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار/نیوزرپورٹر/ نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ,چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اورنائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گھوٹکی کے مقام پر ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس تصادم  واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ متعلقہ حکام جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں اور واقعہ کی وجوہات معلوم کررہے ہیں ، پاک فوج ، رینجرز،پولیس اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی  نے ڈہرکی سندھ کے قریب ٹرین حادثے پر  شدید  افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ML-I پروجیکٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گھوٹکی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات بہت ہی تشویش ناک ہیں، گزشتہ تین سال میں ٹرین حادثات میں اضافہ ہوا ہے، صرف 2019 میں 100 سے زائد ٹرین حادثات رپورٹ کئے گئے، دیگر ممالک میں اس طرح کے واقعات کے بعد وزیر مستعفی ہو جاتے ہیں، یہاں درد ناک واقعات ہونے وزراء سے وضاحت تک طلب نہیں کی جاتی، اس حکومت سے میٹرو بس اور ٹرین نہیں چل سکی، ملک کیا چلے گا؟ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...