لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے کم عمرنوجوان شہروز کاشف کو یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے شہروز کاشف کو نوجوانوں کا سفیر مقرر کرنے کا لیٹر دیا اور انعامی رقم ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا ہے کہ شہروز کاشف پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ پنجاب حکومت سپورٹس کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، شہروز کاشف کے عظیم کارنامے کے باعث ان کویوتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔