گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کرونا کی تیسری لہر کے بعد گوجرانوالہ میں تعلیمی ادارے کھل گئے پہلے روز حاضری تسلی بخش رہی سڑکوں پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ طلبہ ایس او پیز کے ساتھ سکول آئے ۔ طلبہ دوستوں کے ساتھ مل کر خوش دکھائی دیئے۔ طلبہ کا کہنا تھا۔ کہ کرونا کی وجہ سے ان کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہوا ۔دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلو سمیت ڈی ای اوز اور دیگر افسروں نے سکولوں کے دورے کئے۔ اور کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا دریں اثناء گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں کے 17 ہزار ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ویکسین لگوانے میں دشواری کا سامنا رہا،سکول سے چھٹی کے بعد ویکسین کے لیے دور دراز علاقوں میں قائم و یکسنیشن سنٹرز پر رش سے اساتذہ پریشان ہیں جبکہ10 جون کی ڈیڈ لائن قریب آرہی ہے۔ صبح سات بجے تمام سٹاف نے سکولوں میں پہنچنا ہوتا ہے اور ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوتی ہے۔اس دوران سرکاری ملازمین ویکسینیشن کے لیے سکول سے نہیں جا سکتے۔چھٹی کے بعد دور دراز کے علاقوں میں جا نا اورلمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ نوشہرہ ورکاں،وزیر آباد ،واہنڈو،علی پور چٹھہ ،قلعہ دیدار سنگھ ،ایمن آباد اور دیگر ایسے علاقوں میں موجود سرکاری سکولوں کے سٹاف کو ویکسین لگوانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گوجرانوالہ :تعلیمی ادارے کھل گئے ،پہلے روز حاضری تسلی بخش رہی
Jun 08, 2021