حکومت انڈسٹریل اسٹیٹ فورکی آبادکاری کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے:گوجرانوالہ چیمبر

Jun 08, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبرآف کامرس کے سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان ،نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوجرانوالہ کی انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر4کی آبادکاری کیلئے حکومت پنجاب ٹھوس حکمت عملی  اپنائے۔ انہوںنے کہا متذکرہ اسٹیٹ کا روڈودیگرانفراسٹرکچر بہت زبردست ہے لیکن بروقت آباد کاری نہ ہونے کے باعث خراب ہو رہا ہے ۔انڈسٹری مالکان کو جتنی جلد قبضہ دیا جائے گا یہ اسٹیٹ اتنی ہی تیزی سے ڈویلپ ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے تجارتی وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور شیخ محمد نسیم،اخلاق احمد بٹ ،خواجہ ضرارکلیم بھی موجودتھے۔ چیمبر عہدیداروں نے کہا کہ اسٹیٹ نمبر4 تقریباً 5سال سے التواء کا شکار ہے اور اس پر گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا اربوں روپیہ  لگا ہو ا ہے کاروباری لوگوں کو مالی نقصان کامسلسل سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اندرون شہر گوجرانوالہ میں اس وقت لاتعداد انڈسٹریاں کام کر رہی ہیں جنہیں آئے روز محکمہ ماحولیات والے بھی تنگ کرتے رہتے ہیں اگر حکومت رکاوٹیں دورکر دیں تو کئی صنعتیں اسٹیٹ نمبر 4میں منتقل ہو جائیں گی جس سے شہر کا ماحول بھی بہتر ہوجائے گا۔

مزیدخبریں