راولپنڈی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استعفاد کر رہی ہے، ڈی آئی جی 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود نے پیر کے روزٹریفک ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیااس موقع پرایس ایس پی ہیڈ کوارٹرلاہور ڈاکٹر بشریٰ جمیل بھی ان کے ہمراہ تھیںٹریفک ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرچیف ٹریفک افسر راولپنڈی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اورایس ایس پی ہیڈ کوارٹر کا استقبال کیاڈی آئی جی ٹریفک نے نائب قاصد کی بھرتی کے لئے آنے والے امیدواروں کا انٹرویو لیااور ٹریفک ہیڈ کوارٹر کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیاسی ٹی اوراولپنڈی نے ڈی آئی جی ٹریفک کوسٹیٹ آف آرٹ ون ونڈو ڈرائیونگ لائسنس برانچ ،ریڈیو سٹیشن88.6 ،غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول اور پولیس ویلفیئر مرکز سمیت دیگراہم برانچوں کا معائنہ کروایااور بریفنگ دی اس موقع پرڈی آئی جی ٹریفک عمران محمود نے کہا کہ  راولپنڈی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کر رہی ہے 

ای پیپر دی نیشن