کراچی (اے پی پی )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل برقراررہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس مزید 90.96 پوائنٹس کے اضافے سے 48302.15 پوائنٹس کی سطح پہنچ گیاجب کہ52.57 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت35 ارب 9کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 7.93 فیصدزائد رہا۔پیرکوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میںبھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 48636 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 90.96 پوائنٹس کے اضافے سے 48302.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 428کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 181 میں کمی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 35ارب9کروڑ57لاکھ 50ہزار899روپے بڑھ کر83کھرب92ارب54کروڑ66لاکھ 12ہزار20روپے ہوگیا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 93کروڑ60لاکھ 88ہزار437شیئر رہا جبکہ گزشتہ کاروباری روزجمعہ کو86 کروڑ73لاکھ3ہزار152شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔
ٹریڈنگ میں پرافٹ ٹیکنگ، 52 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ
Jun 08, 2021