اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہاہے کہ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاٶ کےلیےاپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم بحر کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیر البحر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ کیلئے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندر دنیا بھر کے لوگوں کیلئے خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کروڑوں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ امیر البحر کا کہنا تھا کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔