دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے بریک ڈان کی وجہ سے مختلف ویب سائٹس بند ہو گئیں۔ دنیا بھر میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کے ہونے والے بریک ڈاون کی وجہ سے نیویارک ٹائمز، سی این این سمیت متعدد نیوز ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔انٹرنیٹ کے بریک ڈاون کی وجہ سے ایمزون، ریڈٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹ کا لنک ڈان ہوا ہے اور صارفین کو مشکلات در پیش آرہی ہیں۔فوری طور پر انٹر نیٹ کے بریک ڈان ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انٹرنیٹ میں تعطل ایک کمپنی کی وجہ سے آیا ہے جو دیگر کمپنیوں کو سروس فراہم کرتی ہے تاہم اس کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔