وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم 

Jun 08, 2021 | 22:01

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں اور ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ منصوبوں میں قومی وسائل استعمال ہوتے ہیں۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی۔ افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کو خود مانیٹر کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر پورا فوکس ہونا چاہیئے۔فنڈز کے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں۔ بعض محکموں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں سست روی قابل قبول نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

مزیدخبریں