وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اور جگہوں پر بھی شوگرمافیا جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ حکمرانوں کی کرپشن ملک تباہ کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمران پیسہ بناتے ہیں تو ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کرنےو الی قوم اوپر جائے گی۔ انہوں ںے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے لیکن بد قسمتی سے ملک میں اور بھی جگہوں پر مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں کسانوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اقتدارمیں آئے تودیکھا کہ چینی کی قیمت بڑھ رہی تھی اور کسانوں کوگنے کی پوری قیمت نہیں مل رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ شوگرمافیا مہنگی چینی بیچتا تھا اورکسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتاتھا۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ ایف آئی اے نے شوگر مافیا کے خلاف انکوائری کی تو اسے بھی دھمکیاں ملیں لیکن شوگر مافیا کے خلاف بلا امتیاز تحقیقات کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی۔ انہوں ںے کہا کہ مافیاز ملک میں ہر طرح سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاٹن کے علاوہ تمام فصلیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مافیا ٹیکس بھی نہیں دیتا تھا اور کسانوں کو پیسہ بھی ادا نہیں کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سب سے تیزی سے آگے جانے والا ملک چین ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیزی سے سولر کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیوب ویلز کی سولرآئزیشن کی طرف جائیں۔