حب کو ضلع بنانے پر عوام کا جشن بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم

حب (نامہ نگار)صوبائی کابینہ کی جانب سے حب ضلع کے قیام کی منظوری پر لسبیلہ میں جشن  منایا گیا  ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی گڈانی حب وندر دریجی اوتھل بیلہ میں بھوتانی کارواں کے رابطہ آفس آمد اور منوں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں لسبیلہ کے عوام جوق در جوق صوبائی سیکرٹریٹ میں سنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کو مبارکباد دینے پہنچ گئے لسبیلہ کے عوام نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کابینہ ارکان اور سنیئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے اظہار تشکر کیا۔ سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ حب ضلع کے قیام کی منظوری ترقی اور خوشحالی کے  نئے دور کا آغاز ہے ۔ درایں اثناء سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان سردارزادہ شہزاد بھوتانی سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم لسبیلہ محمد ابراہیم دودا نے  کہا ہے کہ حب کے ضلع بننے سے یہاں ترقیاتی کاموں میں وسعت پیدا یونے کیساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔دریں اثناء   صنعت کاروں اور تاجربرادری نے کابینہ سنیئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے اظہار تشکر کیا۔ صنعتکار نوید الہی بزنجو اور ارباب دلدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں حکومت جے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبے سے وابستہ کاروباری حلقوں کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے اہم سرپرائز ہے۔دریں اثناء  لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں بسنے والے قبائل کے  نمائندوں جاوید جاموٹ چیئر مین ڈسٹرکٹ نیشنل پیس کونسل بابو فیض شیخ اور شیخ قبائل کے دیگر رہمناؤں آغا مجیب شاہ یونس شیخ سرور رونجھہ اور دیگر نے صوبائی  کابینہ اور خاص طور سے میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن