جعفرآباد(نامہ نگار)جماعت اسلامی اصلی اور حقیقی ووٹ لیکرسرخروہوئی، جھوٹ مکاری فریب دھوکہ دہی اور دھاندلی سے نہیں جیتی ۔ان خیالات کااظہار سیاسی وسماجی رہنما محمد ایوب منصور نے نائب امیرجعفرآباد محمد صدیق کھوسہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے نومنتخب کونسلروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر بلوچستان عبدالحق ہاشمی، خادم حسین لاشاری محمد یوسف منگریو عرفان ابڑو ودیگربھی موجود تھے۔ عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جعفرآباد جماعت اسلامی کے کارکن بھی عام انتخابات میں مخالفین کوکلین سویپ کریں گے۔