شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی پی 140کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کروانے کے آخری روز 28 سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (ریٹرننگ آفیسر ) عمران ظفر کو جمع کرائے ، کاغذات نامزدگی داخل کرانیوالوں میں ضلع صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک اسلم بلوچ، خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ، میاں علی بشیرایڈووکیٹ، چوہدری معراج خالد گجر، چوہدری فیض الرسول گجر، شاہنواز سرائ، حافظ مدثر مصطفی ،علی مہدی، تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری جاوید اقبال جھگیانوالہ، ن لیگ کے عارف خان سندھیلہ ، چوہدری یاسر اقبال گجر ، میاں امجد لطیف، میاں ذیشان پرویز، چوہدری طیاب راشد سندھو ، سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور میاں تیمور خالد ، حاجی افضل و یگر شامل ہیں ۔