کراچی ( کامرس رپورٹر)نیسلے پاکستان نے فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے عالمی یوم تحفظ خوراک ’محفوظ خوراک، بہتر زندگی‘ کے عنوان سے منایا۔شعب خان جدون، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) نے کہا' PFAفوڈ سیکورٹی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ہم ملاوٹ کو روک کر اور ہر ممکن طریقے سے غذائی اجزاء کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنا کرخوراک کی حفاظت کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے صنعت کے ساتھ مسلسل کام کرتے ہیں۔ڈاکٹر قرۃ العین سید ،ڈی جی ،پاکستان کونسل آف سائنٹفکن اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) نے کہا کہ ’’خوراک کے معیارات صارفین کی صحت کے تحفظ اور تجارت میں منصفانہ طرز عمل کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ سائنس پر مبنی خوراک کے معیارات خوراک کی حفاظت کی بنیاد ہیں۔ثمرین سحر, ہیڈ آف کوالٹی, نیسلے پاکستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ''محفوظ خوراک صحت مند زندگی کی کنجی ہے۔ صحت مند کل کے لیے محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کے لیے آج کیے گئے اقدامات ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔نیسلے کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا '' ہمارا مقصد آج اور آنے والی نسلوں کے لئے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے خوراک کی طاقت کوبروئے لانا ہے, ہم جب یہ مقصد حاصل کرلیتے ہیں تو ہم اچھائی کی قوت بن جائیں گے۔ڈاکٹر شیناور وسیم ،چیئرمین ،ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس نے کہا کہ عالمی یوم تحفظ خوراک غیر معیاری اور غیر محفوظ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی تشخیص اور ان کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوڈ سیفٹی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔