کراچی ( کامرس رپورٹر)ایڈوانس پاکستان نے سندھ خصوصاً کراچی میں اپنے نقشِ قدم میں اضافے کو مسلسل جاری رکھا ہوا ہے اور آج کراچی کے کالابورڈ پل کے قریب درخشان سوسائٹی، ملیر کالونی، مین شاہراہ فیصل روڈ پر ملیر ٹاؤن میں اپنی نئی برانچ کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ لانچ ایونٹ میں مقامی کاروباری اداروں کے سینئر نمائندگان، مائیکرو فنانس سیکٹر کے ریگولیٹرز، ایڈوانس پاکستان کے صارفین، میڈیا اور دیگر نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوانس پاکستان کے سی ای او مسٹر گیئوم ویلنس نے کہا کہ ملیر برانچ کا آغاز خاص طور پر اس خطے میں مالیاتی خدمات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چھوٹے کاروباری افراد کی ترقی پاکستان میں پائیدار معاشی اور سماجی ترقی کا انجن ہے۔ ــ’ ایک ساتھ آگے بڑھنے ‘کے اپنے نصب العین کے ساتھ، ہمارا مقصد معیاری کسٹمر تجربہ،صارفین کے مطابق خدمات و مصنوعات پیش کرنا ہے جو ہمارے کلائنٹس کی مالی ضروریات کے مطابق ہیں۔''
ایڈوانس پاکستان مائیکرو فنانس بینک کی ملیر ٹاؤن میں نئی برانچ کا آغاز
Jun 08, 2022