لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایات پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی زیر نگرانی ٹاؤن کی سطح پر خصوصی صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔مہم کے آغازسے لیکر اب تک شہر بھر سے31454 ٹن کوڑا اٹھا لیا گیا ۔ خصوصی صفائی مہم پلان تشکیل دینے کا مقصد پری مون سون کے سلسلے میں اہم اقدامات کرنا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ہر صورت صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی خصوصی صفائی پلان کے مطابق راوی ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا، ڈپٹی سی ای او فہد محمود نے سپیشل صفائی مہم کے ایس و پیز پر موثر عملدرآمد کے لیے آؤٹ فال ورکشاپ کا دورہ کیا اورراوی ٹاؤن کے لیے پہلی شفٹ میں نکلنے والی صفائی گاڑیوں، ورکشاپ میں ورکرز کی حاضری اور روٹ پلان کا جائزہ لیا۔ڈپٹی سی ای او نے راوی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔آؤٹ فال نارتھ ورکشاپ سے پہلی شفٹ میں 80 صفائی گاڑیاں فیلڈ میں ورکنگ کے لیے جا چکی تھیں۔
خصوصی صفائی مہم ،لاہور سے31454 ٹن کوڑااٹھا لیا گیا
Jun 08, 2022