علی پورچٹھہ(نامہ نگار )امپورٹڈ حکومت عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے درپے ہے مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان اور سر پکڑ کر بیٹھ گیا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما میاں کامران ادریس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے موجودہ بحران کا واحد حل جلد انتخابات ہیں انہوں نے کہا کہ محمد احمد چٹھہ کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے تین سال میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے انشاء اللہ آئندہ بھی وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی و خوشحالی کا سفر اسی جگہ سے شروع کریں گے۔