گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے 18 جون سے شروع ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات 2022 شریک امیدواروں کو رولنمبر سلیپس جاری کردیں ہیں، امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 847 امیداوار شریک ہوں جن کیلئے ریجن بھر میں 468 امتحانی سنٹرز مقرر کئے گے ہیں۔ ان میں 50 امتحانی سنٹروں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ 18 جون سے انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز کرے گا۔ امتحانات میں انٹر پارٹ ون کے ایک لاکھ 61 ہزار 468 اور پارٹ ٹو کے ایک لاکھ 21 ہزار 383 امیدوار شرکت کریں گے۔ بورڈ حکام نے امیدواروں کیلئے ریجن بھر میں 468 امتحانی سنٹرز مقرر کرکے 3267 سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، نگران عملہ اور موبائل انسپکٹرز کی ڈیوٹیاں لگادیں ہیں۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر کے سالانہ امتحانات کیلئے امیدواروں کو رولنمبر سلیپس جاری کردیں
Jun 08, 2022