میاں خالد محمود شیخوپورہ کی عوام کے حقیقی خیر خواہ ہیں: ریاض ڈوگر

Jun 08, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اراکان سردار ریاض ڈوگر، میاں منیر اور صغیر احمد بھٹہ نے پی پی 140 کے ضمنی انتخاب میں سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا اعلان کیا، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ان سابق کونسلرز نے کہا کہ میاں خالد محمود شیخوپورہ کی عوام کے حقیقی خیر خواہ اور علاقائی تعمیر و ترقی کے ضامن ہیں جنہوں نے اپنی ایم پی اے شپ کے دوران شہر کی تعمیر و ترقی کی خاطر مثالی کردار ادا کیااور حلقہ کی عوام کے دیرینہ درپیش مسائل کا حل یقینی بنا کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور عوام دوستی کا ثبوت دیا، انکے ڈی سیٹ ہونے کے بعد سٹی حلقہ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں وہ شہریوں کے بھرپور مطالبہ پر اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن کی تاریخ ساز فتح کی خاطر ہم اپنا ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے ۔

مزیدخبریں