پھول نگر (نامہ نگار) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خاں صوبائی وزیرپنجاب نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام جس جگہ پر چھوڑے تھے وہاں سے شروع کر ینگے ، یہ باتیں انہوں نے صحافیوں سے کیں اس موقع پر ان کے بیٹے سابق چیئرمین گھمن رانا شہزاد اقبال ، بیرسٹر رانا جاوید اقبال، رانا محمود اقبال خاں ، رانا محبوب اقبال خاں بھی موجود تھے صوبائی وزیر رانا اقبال خاں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کئے جائینگے ہمارے علاقے میں سٹیڈیم میں بچوں کے کھیلنے کیلئے ہر سہولت فراہم کرینگے تاکہ یہاں سے قوم آل رائونڈر فہیم اشرف جیسے کھلاڑی پیدا ہوسکے اور ملک کا نام روشن ہو انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کا چوکیدار ہوں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا طرہ امتیاز ہے ۔