حکومت کو سخت فیصلے ملک مفاد میں کرنا پڑرہے ہیں:طارق محمود

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 139 کے امیدوار حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہاہے کہ حکومت معیشت کی بحالی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھارہی ہے سابق وزیراعظم عمران خان نے جو غیر ملکی معاہدے کر کے تاریخ کا سب سے زیادہ قرض حاصل کیا اس کی وجہ سے آج ملک نت نئے مسائل اور عوامی مشکلات سے دوچار ہے عمران خان کی سیاست پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور ملک کے اندر سیاسی انارکی پھیلانے کی ہے اگر اس کو نہ روکا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے اور حکومت کو سخت فیصلے ملک اجتماعی مفاد میں کرنا پڑرہے ہیں عمران خان کی تحریک اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوجائیگا ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...