عمران لانگ مارچ کے حوالے سے آج فیصلہ کریں گے: شیخ رشید 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے مجھے چیلنج کیا تھا کہ 3 بجے ڈی چوک پہنچ کر دکھاؤ میں پونے 3 بجے پہنچ گیا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا چیلنج قبول کیا تھا۔ ڈالر 23 روپے بڑھ گیا۔ یہ لوگ عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل قوم سے مذاق کر رہے ہیں۔ صبح کانفرنس میں کہا شام کو مزید 25 روپے قیمتیں بڑھیں گی۔ آج دوبارہ میٹنگ ہوگی اس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لانگ مارچ کرنا ہے اس کا فیصلہ آج عمران خان کریں گے۔ عمران خان الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں جس کی وہ جدوجہد کر رہے ہیں۔  ہماری جدوجہد رہے گی۔ ملک میں فوری الیکشن چاہتے ہیں۔ عمران خان  نے میری بات سنی ہے عمل کیا نہیں کیا ان کی مرضی ہے۔ آئی بی کی  رپورٹ میں نے عمران خان کو پہنچائی تھی۔ آخری دن تک عمران خان کو اعتماد تھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔ یہ بھی میں نے کہا ایم کیو ایم وقت ضائع کر رہی ہے آخر میں چھوڑ جائے گی۔
 شیخ رشید 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...