گھریلو جھگڑے، پریشانی: میانوالی، 24سالہ  نوجوان، میانوالی میں دو لڑکوں نے خودکشی کرلی

Jun 08, 2022


تتلے عالی+ میانوالی (نامہ نگاران) بھائی سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر 24 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ میانوالی کے علاقے پپلاں حافظ والا 3/4 ایم۔ایل میں دو نوجوان لڑکوں نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے نواحی گاؤں کوٹ بلال کے رہائشی ارشد کے بیٹے اسامہ کا اپنے بھائی سے دن میں کسی بات پر کپڑے سلائی کرتے جھگڑا ہو گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اسامہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال  گوجرانوالہ پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں