لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں شدید مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والے طبقے کے افراد کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے ملک میں مہنگائی کی لہر سے لوگوں کے گھریلو بجٹ کو بڑے خسارے کا سامنا ہے خصوصاً کم آمدنی والوں کے لئے ان کی تنخواہوں میں اضافے کی شکل میں ہونے والے فوائد ختم ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاق کی جانب سے دیئے گئے امدادی چیکس کی میعاد ختم ہونے اور گیس اور خوراک جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل نے امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو وسیع کردیا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز کے علاوہ دی ہل میں شائع ایک مضمون میں اسی طرح کی صورتحال پیش کی گئی ہے، جس میں کہا گیا بڑی عمر کے کم آمدنی والے لاکھوں امریکی مہنگائی کی شرح میں اضافے اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے بحران سے دوچار ہیں، اور بہت زیادہ معاشی دبائو کی وجہ سے بڑ ی عمر کے افراد اپنی خوراک، ادویات اور کرایہ جیسی ضروریا ت کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔