اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔ حکومت سستا پٹرول سستا ڈیزل سکیم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج شدہ مستحقین کو ماہانہ اضافی 2 ہزار روپے دے رہی ہے۔ ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو فائدہ ہو گا جبکہ مجموعی طور پر 8 کروڑ 40 لاکھ شہری مستفید ہوں گے جو ملک کی ایک تہائی آبادی ہے۔ اس کے علاوہ جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر SMS کرکے سستا پٹرول ڈیزل سکیم میں رجسٹر ڈکرائیں۔
مریم اورنگزیب
عوام پٹرول مہنگا ہونے کی افواہوں پر کال نہ دھریں سستے کیلئے رجسٹریشن کرائیں مریم اورنگزیب
Jun 08, 2022