iوزارت مذہبی اُمور کے 200 افراد کے حج پرجانے کی خبر، وزیراعظم نے وضاحت طلب کرلی

 اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور کے ذاتی اسٹاف کے حج پر جانے سے متعلق خبر پر وضاحت طلب کرلی۔  نجی ٹی وی  کے مطابق وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کیذاتی اسٹاف اور وزارت کے200 افراد کے حج پر جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعظم نے وزارت مذہبی امورسے وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن نے کہا کہ حجاج کی مدد کیلئے وزارت مذہبی امورکا کچھ عملہ جاتا ہے لیکن خبر سے مختلف تاثر مل رہا ہے۔
وزارت مذہبی امور

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...