کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس بغیر کاروائی ملتوی

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بنچ میں کلبھوشن کو وکیل فراہمی کیلئے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت ہوناتھی لیکن جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ 
کلبھوشن 

ای پیپر دی نیشن