کوالالمپور‘ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) ملائیشیا نے بھارت سے اسلامو فوبیا اور شرانگیزی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ ملائشیا کے مطابق بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور مذہبی بیان‘ مطالبات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھارتی رہنما کے گستاخانہ بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ ترجمان سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا اقوام متحدہ تمام مذاہب کے احترام و رواداری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
ملائشیا