خیبر پی کے‘ گلگت بلتستان  میں زلزلہ‘ شدت 3.8 ریکارڈ

Jun 08, 2022

گلگت‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور سمیت خیبر پی کے اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق باجوڑ‘ چارسدہ‘ لوئر دیر‘ صوابی‘ سوات‘ مالاکنڈ ‘ بٹ خیلہ‘ نوشہرہ‘ رسالپور‘ گلگت‘ سکردو‘ گانچھے‘ شگر‘ چلاس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر  سکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز افغانستان اور زیرزمین گہرائی 130 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ

مزیدخبریں